لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز، عمران، طاہر القادری کی آج ملاقات

26 Dec, 2017 | 06:51 PM

قذافی بٹ

(سٹی 42)سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرقانون کے استعفے پر اپوزیشنز کا دباؤ بڑھ گیا۔ مشترکہ حکمت عملی کے لیے سیاسی کزنز آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کپتان عمران خان آج لاہور کا ہنگامی دورہ کررہے ہیں۔ سیاسی کزنز عمران خان اور طاہرالقادری میں دوریاں ختم ہونے کے بعد یہ انکی تیسری ملاقات ہوگی۔

 دونوں سیاسی لیڈر ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کریں گے اور حکومت پر دباو بڑھانے کے بارے میں غوروفکر کریں گے۔ ملاقات میں 30 دسمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے امور بھی زیربحث آئیں گے۔ 31  دسمبر کی ڈیڈ لائن کے بعد کنٹینرز کو سڑک پر لایا جائے یا  مظاہرے ہوں گے اس بات کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید دیکھیے:

مزیدخبریں