صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

26 Dec, 2017 | 06:51 PM

شہزاد خان ابدالی

(سٹی42) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ رواں ماہ کے دوران ایک ہزار دوسو روپے اضافے کے بعد سونا پچپن ہزار ایک سو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان غالب ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سونے کی قیمتوں میں ایک ہزار دوسو روپے کا اضافہ ہوا۔ خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ پچپن ہزار ایک سو روپے ہوگئے ہیں۔ اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا بھی سال کی بلند ترین سطح پچاس ہزار پانچ سو آٹھ روپے پر پہنچ گیا۔

صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ پہلے ڈالر قیمت بڑھنے کے باعث سونا مہنگا ہوا اور اب بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کے نرخ بڑھے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے جارہے ہیں۔

صدر حاجی محمد افضل نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی تیسری بڑی وجہ شادیوں کا سیزن ہے انہوں نے کہا کہ شادیوں کا سیزن عروج پر ہونے کے باعث سونے کی خریداری کافی حد تک بڑھ گی ہے، اس لئے مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوا ۔ 

مزیدخبریں