ڈسٹرکٹ ٹیچرز ایجوکیٹرز کی آسامیاں ختم کرنے کیخلاف اساتذہ سڑکوں پر آگئے

26 Dec, 2017 | 04:34 PM

(جنید ریاض ): ڈسٹرکٹ ٹیچرز ایجوکیٹرز کی 4500 آسامیاں ختم کیے جانے کے خلاف اساتذہ نے شدید احتجاج کیا۔ ڈی ٹیز نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے آسامیاں دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹیچرز ایجوکیٹرز کی 4500 آسامیاں ختم کیے جانے کے خلاف پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے۔

ڈی ٹیز کا کہنا تھا کہ اکیڈمک ڈویلپمنٹ یونٹ 20 گناہ مہنگا پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمک ڈویلپمنٹ یونٹ ختم کرکے ڈی ٹیز کو فوری بحال کیا جائے۔

 انکا کا کہنا تھا کہ اگر28 دسمبر تک مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے آفس کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں