مریم نواز نے نظریہ نواز شریف عوام کو بتا دیا

26 Dec, 2017 | 04:00 PM

(سٹی 42): سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے سوشل میڈیا کنونشن میں نظریہ نواز شریف سب کے سامنے رکھ دیا۔ کہتی ہیں کہ کروڑوں کی رائے پر دو تین لوگ اپنا نظریہ مسلط نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 20 کروڑ کی رائے پر 3 یا 2 لوگ اپنا نظریہ مسلط نہیں کرسکتے۔ کروڑوں لوگوں کے ووٹوں سے آنے والےکی عزت ہونی چاہیے، نظریہ نواز شریف میں ایمپائر کی انگلی کا کوئی اختیار نہیں، نظریہ نواز شریف میں جمہوریت میں ملاوٹ کی گنجائش نہیں، جسے عوام پلس کر دیں اُسے کوئی مائنس نہیں کرسکتا، نظریہ جمہوریت میں نظریہ ضرورت نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہاکہ جب بھی آزمائش آئی نواز شریف کندن بن کر نکلے، انہوں نے کہا کہ قائدِ محترم آپ نےعوام کی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا۔ن لیگی سوشل میڈیا ورکرز نے مخالفین کو دھول چٹا دی ، ان ورکروں سےمخالفین ڈرتے ہیں۔

مریم نواز  نے کارکنوں سے مخاطب ہو کر کہاکہ وعدہ کرو، نظریہ نواز شریف اور جمہوریت کی حفاظت کرو گے؟ وعدہ کرو کہ اپنےووٹ کی حرمت کی حفاظت کرو گے؟ وعدو کرو عدل اور انصاف کی جدوجہد میں نواز شریف کا ساتھ دو گے۔

سابق وزیراعظم کی بیٹی نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف اقامہ کا ڈرامہ رچایا گیا، نواز شریف نےعوام کیلئےعدل کی جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں