لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ، عمران خان، طاہرالقادری کی آج ملاقات

26 Dec, 2017 | 02:33 PM

(قذافی بٹ): لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون کے استعفوں کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی طے کرنے  کے لیے سیاسی کزنز عمران خان اور طاہر القادری آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور کا ہنگامی دورہ کر رہے ہیں۔ سیاسی کزنز عمران خان اور طاہرالقادری آج ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کریں گے اور حکومت پر دبائو بڑھانے کے بارے میں غور و فکر کریں گے۔ ملاقات میں 30 دسمبر کو ہونےٍ والی آل پارٹیز کانفرنس کے اُمور بھی زیر بحث آئیں گے۔ 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن کے بعد کنٹینرز کو سڑک پر لایا جائے یا مظاہرے ہوں گے اس بات کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں