(سٹی42): گنے کا کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے کیخلاف کیس، لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے گنے کا کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کی، درخواستگزار امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ گنے کا کرشنگ سیزن ابھی تک شروع نہیں کیا گیا، گنے کی خریداری بھی 180 روپے فی من کے حساب سے نہیں کی جا رہی ہے، جس سے کسان کا استحصال ہورہا ہے۔ ابھی تک ملز مالکان کیخلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ جو ملز مالکان کسانوں کو 180 روپے فی من گنے کی ادائیگی نہیں کریں گے اُن کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ تمام شوگر ملز نے کرشنگ سیزن شروع کردیا۔ زمینداروں کو ٹول فری نمبر فراہم کیا گیا کسی قسم کی شکایت موصول ہو تو فوری مل مالک کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں