مسلم لیگ نون آج سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد کرے گی

26 Dec, 2017 | 01:13 PM

(سٹی42):پاکستان مسلم لیگ نون آج  سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد کرے گی، کنونشن میں شرکت کیلئےکارکن ماڈل ٹاؤن پہنچناشروع  ہوگئے ہیں ،سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کا سوشل میڈیا کنونشن آج سول سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ہوگا، کنونشن کا آغاز دوپہر 12 بجے ہوگا، پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

مریم نواز نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  کہا کہ میری گزارش پر نواز شریف سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کریں گے، اس کنونشن کا مقصد مسلم لیگ نون کی سوشل میڈیا ٹیم کی کارکردگی کو سراہنا ہے۔

مزیدخبریں