(خان شہزاد) لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے، دو روز میں مرغی کا گوشت 14روپے فی کلو مہنگا ہوگیا، برائلر کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے طمابق برائلرگوشت دو روز کے دوران 14 روپے بڑھ کر249 روپے فی کلو ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زندہ برائلر کی قیمت تھوک میں 166 روپے فی کلو مقرر ہے جب کہ پرچون میں اس کی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔
شہریوں نے مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔