ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارجیت سنگھ  امریکی سنگرٹیلر سوئفٹ سے بھی آگے نکل گئے

Arijit Singh overtakes Taylor Swift, Spotify
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: میوزک پورٹیل سپارٹائف پر امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ سنگر ٹیلر سوئفٹ کو اچانک بڑا صدمہ دیکھنا پڑ گیا۔
اردو، پنجابی اور ہندی زبانوں کے شہرہ آفاق سنگر ارجیت سنگھ نے  میوزک پورٹل اسپاٹائف پر سب سے زیادہ فالورز حاصل کر لئے۔ ارجیت ن سنگھ کے مقبولیت میں ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دینے کی خبر نے میوزک لورز مین تو ہلچل مچائی ہی، یہ سوشل میڈیا پر بھی فینز کی دلچسپی کا موضوع بن گئی۔
پاپ کلچر آئیکن ٹیلر سوئفٹ کو ان کی خوبصورتی اور میوزک دونوں حوالوں سے سالہا سال سے بے پناہ مقبولیت حاصل رہی ہے اور انگلش زبان مین گانے کی وجہ سے انہیں دنیا بھر مین سنا جاتا ہے۔ اس کے برعکسارجیت سنگھ صرف اردو، پنجابی اور ہندی زبانوں میں گاتے ہیں۔ ان کے میوزک کو صرف پاکستان اور بھارت مین ہی پسند کیا جاتا ہے یہا دنیا بھر مین پھیلے پاکستانی اور اندین ڈایا سپورا مین انہین پسند کیا جاتا ہے۔ ارجیت کے سپارٹائف پورٹل پر مقبول ترن سنگر کی حیثیت سے ابھرنے سے اب یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ بالی ووڈ کسی بھی طرح ہالی ووڈ اور امریکہ، یورپ کی مجموعی مارکیٹ سکی ٹکر کی مارکیٹ بنتا جا رہا ہے اور بالی ووڈ سے ابھرنے والے سٹار  مقبولیت میں امریکی سٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دینے کا پوٹینشل رکھتے ہیں۔

اس ہفتے، ارجیت سنگھ نے سٹریمنگ پلیٹ فارم پر 118.8 ملین سے زیادہ  فالوورز  کا ایک متاثر کن لینڈ مارک عبور کیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیلر سویفٹ صرف 20 ہزار فالوورز کی کمی سے سپاٹائف کی موسٹ فالوڈ سنگر کا ٹائٹل کھو بیٹھی ہیں۔ ان کے فالوورز کی تعداد  118.78 ملین ہے۔ 


ارجیت سنگھ کی مقبولیت میں گزشتہ برسوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے  Spotify پر 100 ملین مرتبہ سنے جانے کا اعزاز  بھی حاصل کیا۔ یہ کسی انڈین سنگر کے لئے سو ملین مرتبہ سنے جانے کا پہلا اعزاز تھا،  

ارجیت سنگھ اور ٹیلر سوئفٹ دونوں سنگر  دوسرے بڑے فنکاروں جیسے ایڈ شیران، اریانا گرانڈے، اور بی ٹی ایس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چارٹ میں سرفہرست ہیں۔

تیسرا مقام ہے جہاں ایڈ شیران 115.01 ملین فالوورز کے ساتھ آرام سے بیٹھے ہیں۔ اس سے بہت پیچھے اریانا گرانڈے (98 ملین) اور بلی ایلیش (96 ملین) ہیں۔ اے آر رحمان ٹاپ 20 میں واحد دوسرے ہندوستانی فنکار ہیں، جو فی الحال 20 ویں نمبر پر ہیں۔

جب بات Spotify کے ماہانہ سامعین کی ٹوٹل تعداد کی ہو، تو  Swift نے سنگھ کے 40.3 ملین سننے والوں کے مقابلے میں 95.7 ملین سننے والوں کے ساتھ سنگھ کو مات دی ہے۔