فلمساز و اداکار بابوراج پر جنسی زیادتی کا الزام

26 Aug, 2024 | 10:42 PM

ویب ڈیسک : بھارتی اداکارہ نے فلمساز و سینئر اداکار بابوراج پر جنسی زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان خاتون نے 53 سالہ اداکار کی طرف سے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی شکایت ایک سال بعد کیرالہ کے ضلع ایرنا کولم میں درج کروائی ہے۔ خاتون نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مجھے ہدایت کار نے ایرنا کولم ضلع میں واقع اپنے گھر پر یہ کہہ کر بلوایا، اور کہا کہ اسکرین رائٹر اور ڈائٹریکٹر مجھ سے مل کر فلم میں میرے کردار سے متعلق بات کرنا چاہتے ہیں، سینئر اداکار کی بات پر یقین کیا اور چلی گئی، انہوں نے مجھے ایک کمرے میں آرام کرنے کا کہا، جسے میں نے اندر سے لاک کرلیا، کچھ دیر بعد مجھے ڈنر کےلیے بلایا گیا ۔ اداکارہ نے یہ بتایا کہ جب میں نے دروازہ کھولا تو وہ زبردستی اندر گھس آئے، دوبارہ دروازہ لاک کیا اور میرے ساتھ زبانی بدسلوکی کی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

فلمساز بابوراج نے اداکارہ کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ وہ خود پر لگائے گئے الزامات پر قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس الزام کا مقصد مجھے انڈسٹری میں جنرل سکریٹری کا عہدہ لینے سے روکنے کی کوشش ہے، کیونکہ اسی نوعیت کے الزامات پر سابق جنرل سیکریٹری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزیدخبریں