لاہور تا کوئٹہ ٹرین سروس معطل 

26 Aug, 2024 | 09:20 PM

 سعید احمد:کولپور سٹیشن کے قریب ریلوے پل پر دھماکہ کےباعث لاہور سے کوئٹہ جانے اور آنے والی دونوں ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا۔
جعفر ایکسپریس کو دو روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔جعفر ایکسپریس پشاور سے لاہور اور لاہور سے کوئٹہ جاتی ہے۔کولپورسٹیشن کے قریب ریلوے پل کو دھماکے سے اڑایا گیاہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کوئٹہ سے سبی ٹرین آپریشن معطل ہو کر رہ گیا۔ کوئی مسافر یا ریلوے ملازم زخمی نہیں ہوا۔ حادثے کے کچھ ہی دیر کے بعد پل کی بحالی کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں