ویب ڈیسک : ملک میں سست انٹرنیٹ کو 21 واں روز مکمل ہوگیا، پی ٹی اے کی ڈیڈ لائن کل ختم ہوگی، تاہم پی ٹی اے کی ڈیڈ لائن کل پوری ہونے کے باوجود بھی انٹرنیٹ بحال نہیں ہو گا ۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق انٹرنیٹ کی سست روی 7 سب میرین کیبلز میں سے 2 کی خرابی کے باعث ہے اور اے اے ای 1 کیبل کی ری راؤٹنگ ایک سے دو دن میں مکمل ہونے کا امکان ہے، اس کے بعد انٹرنیٹ سروسز میں مزید بہتری آجائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 4 کیبل کی مرمت کا مرحلہ چند ہفتوں میں مکمل ہونے کا امکان ہے اور دوسری سب میرین کیبل کی تکمیل کے بعد انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر دستیاب ہوں گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں صارفین کو مزید چند ہفتے سست انٹرنیٹ کا عذاب جھیلنا پڑے گا ۔