ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امام حسین کے چہلم پر40 مجالس اور12عزاداری جلوسوں کو بھر پورسکیورٹی فراہم کی،ایس پی سکیورٹی 

 امام حسین کے چہلم پر40 مجالس اور12عزاداری جلوسوں کو بھر پورسکیورٹی فراہم کی،ایس پی سکیورٹی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چوہدری : حضرت امام حسین علیہ السلام  کے  چہلم و شہدائے کربلا کے سلسلے میں شبیہ تعزیہ کے مرکزی جلوس کیلئے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے۔ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب کے مطابق 40 مجالس اور12عزاداری جلوسوں کو بھر پورسکیورٹی فراہم کی۔
لاہور پولیس کے5ہزارسے زائد افسران و اہلکاروں نے 40 مجالس اور12عزاداری جلوسوں کو بھر پورسکیورٹی فراہم کی۔جبکہ سی ٹی او کےمطابق ڈویژنل ایس پی منیر ہاشمی کی نگرانی میں 7 ڈی ایس پیز، 60 انسپکٹرز، 920 وارڈنز ٹریفک انتظامات کیلئے تعینات تھے۔

 ایس پی سیکیورٹی عبدالوہاب کاکہناہےحضرت امام حسین کے چہلم  ؑپر 12ایس پیز، 28 ایس ڈی پی اوز، 84 ایس ایچ اوز اور400سے زائد اپر سبارڈینیٹس ڈیوٹی پر تعینات تھے۔6ایلیٹ فورس،12پی آریو،17ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔110پکٹس، 33واک تھرو گیٹس،11انٹری پوائنٹس اور20کنٹینر ز پوائنٹس لگائے گئے۔