ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا دستک پروگرام،تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں شروع کرنے کا فیصلہ

 پنجاب حکومت کا دستک پروگرام،تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت کا دستک پروگرام کے ذریعے لوگوں کو گھر بیٹھے سروسز کی فراہمی مزید آسان بنانے کا فیصلہ  کیا گیا ۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کے رولز میں ترامیم کی جائیں گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہداختر زمان کی زیرصدارت اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں دستک پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بلدیات، مواصلات و تعمیرات کے سیکرٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی اورمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب حکومت آئی ٹی کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں لا رہی ہے، شہری دفاترکے چکر لگائے بغیر گھر بیٹھے دستک پروگرام کے تحت فراہم کی جانیوالی سروسزحاصل کر سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پرلاہورمیں ڈومیسائل، ای سٹیمپنگ، ڈیتھ، برتھ، میرج سرٹیفیکیٹس سمیت41سروسز فراہم کی جا رہی ہیں، پروگرام کا دائرہ کار بتدریج دیگر اضلاع تک بڑھایا جائیگا۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ دستک پروگرام جلد تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں شروع کر دیاجائیگا ۔