ویب ڈیسک : وزیرتوانائی اویس لغاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی وزارت پہلے بجلی خریدو پھر استعمال کرو کے فارمولا کے تحت بجلی کے پری پیڈ میٹرز کے منصوبہ پر غور کر رہی ہے۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیرغورہے، جس طرح فون میں پری پیڈسسٹم ہوتاہےاسی طرح کا میٹر بھی ملنا چاہئے۔
انہوں نے کہا وہ بجلی کے صارفین کو سہولتیں دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہےہیں۔ بجلی چوری قابل برداشت نہیں ہے ۔ بجلی چوری کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہےہیں۔ کوشش ہے بجلی چوری سے ہونیوالا نقصان گزشتہ سال کی نسبت کم ہو۔ وزارت توانائی کی ہیلپ لائن سے صارفین کی شکایت کا فوری ازالہ کیاجائیگا، 1188پرجب صارفین کال کرےتو وزیرکوجوجواب ملتا ہے۔ صارف کو بھی وہی عزت ملنی چاہئے۔
اویس لغاری نے بتایا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہےہیں ، پاورسیکٹر کو درپیش مسائل حل کررہےہیں ، حکومت پنجاب کا45 ارب روپے کا ریلیف ہر صارفین تک پہنچایا جائے گا۔ حکومت پنجاب نے 200سے 500 یونٹ تک استعمال کرنےوالےصافین کو14روپےفی یونٹ ریلیف دیاہے۔
اویس لغاری نے کہا، گزشتہ3ماہ میں جوکام کیےوہ75سال میں نہیں ہوئے۔ آئی پی پیز، ٹرانسمیشن لائن اور ڈسکوز پر کام کر رہے ہیں، ساتھ ہی چین سے بات کررہے ہیں اور آئی پی پیزسےرابطےمیں ہیں۔
بعض آئی پی پیز کو ہوشربا نرخوں پر ارنوں روپے کی ادائیگیاں کرنے کے مسئلہ کا حل بتاتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہا کہ شرح سود کم ہو رہی ہے، روپیہ مستحکم ہوگا تو کپیسٹی پیمنٹ پر فرق پڑے گا۔ اویس لگاری نے کہا کہ آئندہ ایک سال میں بجلی کی قیمتیں بہت کم ہوں گی۔ وزارت توانائی میں سفارش کلچر ناقابل قبول ہے۔وزارت توانائی سے کوئی سفارش کرے گا تو اس کےساتھ الٹا ہوگا۔