وزیر اعظم   شہباز شریف کا بلوچستان میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت 

26 Aug, 2024 | 07:51 PM

  اویس کیانی : وزیراعظم  شہباز شریف  نے  بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا 

وزیراعظم نے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے خاندانوں سے اظہار تعزیت  کی ،

وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہا سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں نے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے 

ہم شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں

مزیدخبریں