ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناصر محمود  وائس چانسلر  اوپن یونیورسٹی  کا ریجنل کیمپس لاہور کا دورہ 

 ناصر محمود  وائس چانسلر  اوپن یونیورسٹی  کا ریجنل کیمپس لاہور کا دورہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فریحہ بتول :  ناصر محمود  وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کا دورہ کیا ۔ مختلف شعبہ جات میں طلبہ کومیسر سہولیات کا جائزہ لیا
پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے لاہور کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے بریفنگ دی۔ سٹوڈنٹ سپورٹس سروسز، ایڈمیشنز اور تعلیمی ترقی میں ریجنل کیمپس کی کاوشوں کابتایا۔

وائس چانسلر نے سٹاف ممبران پر زور دیا کہ کوالٹی سپورٹ سروسز میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دیں۔ وزٹ کا مقصد یہ ہےکہ یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کو درپیش مسائل پر بات کی جائے۔ اور ان کا بہترین حل سامنے لایا جائے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان اور ضیاء الحسنین نقوی نے کیمپس میں پودے بھی لگائے۔اس موقع پر ڈاکٹر عظمیٰ طارق ، نائلہ طاہر ، مرزا احمر عمار ، طارق ملک اوردیگرسٹاف موجودتھا