پی ٹی آئی لاہور میں کیٹرنگ کا ٹھیکیدار عہدیدار کیسے بنا، اندر کی کہانی باہر آ گئی

26 Aug, 2024 | 07:25 PM

عثمان خادم:   8 فروری کو پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑنے والا امیدوارپی ٹی آئی لاہورکا نائب صدربن گیا۔پی ٹی آئی پنجاب میں گروہ بندی کے سبب پارٹی تماشا بن گئی۔ لاہور تنظیم کا نیا صدر پرانی حرکتیں کرنے لگا۔  پارٹی پالیسی کے خلاف عہدے  من پسند لوگوں میں بنٹ گئے۔ پی ٹی آئی لاہور میں عہدوں کی بندربانٹ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
 پی ٹی آئی کی لاہور تنظیم کے نئے صدر  شیخ امتیاز  نے8 فروری کو پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑنے والے  امیدوار کو پی ٹی آئی لاہورکا نائب صدربنا دیا۔

عبدالکریم  کلواڑنے حالیہ الیکشن میں پی پی 161 سے پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن میں حصہ لیا تھا اور 1420 ووٹ حاصل کیے تھے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ شیخ امتیاز کی سرکردگی میں ہونے والے حالیہ تنظیمی اجلاسوں اور تقریبات میں پی ٹی آئی کیلئے ہائی ٹی اور کھانے فراہم کرنے کے ٹھیکے دار کو بھی نواز ا گیا۔

 کھانے فراہم کرنے کے ٹھیکیدار مظہر حفیظ بٹ کو ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری لاہور مقرر کیا گیاہے۔ صدر لاہور شیخ امتیاز نے جیل سے تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کیے۔ مزید  کچھ نام بھی تنظیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ حاجی فیاض کو  نائب صدر لاہور ، وقاص اسلم کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری لاہور اور فاطمہ حیدر کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری لاہور مقرر کیا گیاہے۔

مزیدخبریں