انٹرنیٹ کا مسئلہ ؛ خاص لوگوں کو وی پی این کی لگژری مل گئی

26 Aug, 2024 | 07:06 PM

سٹی  42: وزارت آئی ٹی نے پی ٹی اے میں رجسٹرڈ وی پی اینز کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں ۔ملک میں 1422کمپنیوں کے ساڑھے 20ہزار وی پی این رجسٹرڈ ہیں۔

دستاویز کے مطابق ملک میں 1286وی پی اینز،136فری لائسنرزاور پی اے ایس ایچ اے کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔1286وی پی ایز کمپنیوں کے 19ہزقر 840وی پی اینز رجسٹرڈ    ہیں ۔136فی لائسنسز کمپنیوں کے 180 وی پی اینز رجسٹرڈ ہیں ۔پی اے ایس ایچ اے کے 417 وی پی اینز کو پی ٹی اے نے رجسٹرڈ کیا ۔

وزارت آئی ٹی کا تحریری جواب   میں کہا ہے کہ پی ٹی اے وزارت آئی ٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈر کیساتھ وی پی اینز رجسٹریشن پر کام کر رہا ہے ۔ پی ٹی اے نے کمپنیوں اور فری لائسنرزکیلئے وی پی اینز کی سہولت دی  ہے ۔

مزیدخبریں