سٹی 42: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ آٹھ ستمبر کو ہر صورت ہو گا ۔جو جلسہ ملتوی ہوا تھا بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوا تھا
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا حکومت کی جانب سے جلد سے جلد قاضی فائز عیسیٰ کی ریپلیسمنٹ کی جا رہی ہے ۔ ملک میں دہشت گردی بڑھتی جا رہی ہے
حکومت تحریک انصاف کا پیچھا کرنے کی بجائے سیکیورٹی انٹیلیجنس ایجنسیز دہشت گردوں کو پکڑیں۔جو جلسہ ملتوی ہوا تھا بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوا تھا۔کیونکہ ختم نبوت کا کیس سپریم کورٹ میں لگا ہوا تھا اور سا تھ یہ بھی کہا کہ یہ آخری جلسہ ملتوی کر رہے ہیں
پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ہم پر امن طریقے سے انکا ہر جگہ مقابلہ کریں گے ۔ہماری ڈیمانڈ ہی یہ ہے کہ نئے الیکشن فورا کرائے جائیں
بلوچستان میں جوحالات ہیں اس پر بحث ہونی چاہیے،بحثیت اپوزیشن لیڈر میں اس کی مذمت کرتے ہیں۔نہتے لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے ،حکومت غیر سنجیدہ ہے،ہماری آواز کچلی جا رہی ہے ،ان ملکی حالات کے باوجود اجلاس میں بات نہیں ہو رہی