ہمارا مطالبہ ہے دو دن بلوچستان کے امور پر بات ہونی چاہیے، اسدقیصر

26 Aug, 2024 | 06:17 PM

ویب ڈیسک  : سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے دو دن بلوچستان کے امور پر بات ہونی چاہیے ۔ 

 قومی اسمبلی سے واک آوٹ کے بعد سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بلوچستان میں اتنا بڑا واقعہ ہو گیا ہے ، سپیکر صاحب نارمل اجلاس کی کارروائی چلا رہے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے دو دن بلوچستان کے امور پر بات ہونی چاہیے، ہم نے اسی مطالبہ پر اجلاس سے واک آوٹ کیا ہے ۔ 

مزیدخبریں