ویب ڈیسک : سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے دو دن بلوچستان کے امور پر بات ہونی چاہیے ۔
قومی اسمبلی سے واک آوٹ کے بعد سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بلوچستان میں اتنا بڑا واقعہ ہو گیا ہے ، سپیکر صاحب نارمل اجلاس کی کارروائی چلا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے دو دن بلوچستان کے امور پر بات ہونی چاہیے، ہم نے اسی مطالبہ پر اجلاس سے واک آوٹ کیا ہے ۔