رکشہ ڈرائیورز کا پولیس کے خلاف احتجاج

26 Aug, 2024 | 06:09 PM

 رومیل الیاس: عوامی رکشہ یونین کے زیر اہتمام رکشہ ڈرائیورز نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ تھانہ اقبال ٹاؤن کا ایس ایچ او اور دیگر افسران اور اہلکار تجاوزات مافیا کی سرپرستی کرتے ہیں جبکہ رکشہ ڈرائیورز پر ناجائز ایف آئی آرز کاٹی جاتی ہیں 
عوامی رکشہ یونین کے زیر اہتمام یتیم خانہ چوک پر ہو نے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر ذیشان اکمل نے کی۔عوامی رکشہ یونین کے عہدیدار اور کارکنان کی کثیر تعداد احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئی اور پولیس گردہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

زیشان اکمل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن تجاوزات کی سب سے بڑی آماجگاہ ہے علامہ اقبال ٹاؤن تھانہ کا ایس ایچ او عمران پڈانہ اور اس کا کار خاص اے ایس آئی علی تجاوزات مافیا کی سرپرستی کرتے ہیں اور ٹاؤن انتظامیہ کو بھی ان سٹالوں کے خلاف کاروائی کرنے نہیں دیتا۔

 گزشتہ روز عمران نامی رکشہ ڈرائیور کو بھی سٹالوں کے قریب رکشہ کھڑا کرنے پر اے ایس آئی علی نے تشدد کا نشانہ بنایا اور غلظ گالیاں دیں گالیاں دینے سے منع کیا تو اس کو گھسیٹتا ہوا تھانہ علامہ اقبال ٹاؤن لے گیا اور اس کے خلاف سڑک بلاک کا جھوٹا مقدمہ درج کرکے تھانہ میں بند کردیا۔ ع

وامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری اور کارکنان نے آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن سے مظلوم رکشہ ڈرائیور کو انصاف دلانے، جھوٹا مقدمہ ختم کروانے اور تھانہ کے کرپٹ ایس ایچ او عمران پڈھانہ اور اے ایس آئی علی کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اگر انصاف نہ ملا تو ڈی آئی جی آفس،سی سی پی او آفس اور آئی جی آفس کے سامنے دھرنے دیئے جائیں گے۔
SOT

مزیدخبریں