صدر آصف علی زرداری کا بلوچستان میں جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

26 Aug, 2024 | 05:57 PM

سٹی 42: صدر آصف علی زرداری نے  بلوچستان میں کلیئرنس آپریشنز کے دوران جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔صدر مملکت نے  بلوچستان میں مختلف واقعات میں معصوم شہریوں کی شہادت پر بھی اظہارِ تعزیت کی۔ صدر مملکت نے کہا پوری قوم کی مدد سے دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا دہشتگرد  پوری قوم ، انسانیت اور ترقی کے دشمن، اُنہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔قوم بہادر سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔پوری قوم کی مدد سے دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے

قوم شہداء کی احسان مند رہے گی ، انکی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،  صدر مملکت کی شہادت پانے والے جوانوں کی بہادری اور جذبہ  قربانی  کی تعریف کی صدر مملکت نے  شہداء کیلئے بلندی درجات اوراہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

مزیدخبریں