راو دلشاد: اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی۔
اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروائی ہے.اپوزیشن نے ریکوزیشن میں مہنگائی اور امن و امان کی صورتحال پر بحث کو اجلاس بلانے کی وجہ بتایا۔
اپوزیشن کی ریکوزیشن جمع ہونے کے چودہ روز کے اندر سپیکر پنجاب اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کا پابند ہوگا.