دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے، محسن نقوی

26 Aug, 2024 | 04:31 PM

ویب ڈیسک : وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے موسیٰ خیل کے قریب دہشتگردی کے بدترین واقعہ میں 23 افراد کے قتل کی مذمت  کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے,  وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ان کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل کے قریب دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر بربریت کا مظاہرہ کیا،سفاکیت اور ظلم کی انتہا کی گئی۔

  وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔ دہشتگردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ زندگی کے ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

 محسن نقوی کی قلات میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

 وزیرداخلہ نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس و لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور 5 شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اتحاد کی قوت سے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی ۔

مزیدخبریں