ویب ڈیسک : منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کے حکم پر مونس الہیٰ کا شناختی کارڈ بلاک کردیا ۔
ترجمان ایف آئی اے لاہور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عدالتی احکامات پر مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے اور مونس الہٰی کا پاسپورٹ بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مونس الہیٰ کے ساتھ 6 مزید افراد کے شناختی کارڈ بھی بلاک کیے گئے ہیں ۔
چند روز قبل احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور ان کی جائیدادیں قبضے میں لینے کے احکامات جاری کیے تھےاور اس سے پہلے بھی عدالت مونس الہیٰ سمیت 9 افراد کی جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم دے چکی ہے.