ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ فیک نیوز کیس میں فرحان آصف بے گناہ قرار

برطانیہ فیک نیوز کیس میں فرحان آصف بے گناہ قرار
کیپشن: FIA
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لندن ہنگاموں میں پاکستانی فرحان آصف کیس میں اہم پیشرفت، ایف آئی اے سائبر کرائم کی تحقیقات میں فرحان آصف بے گناہ قرار۔

تفصیلات کےمطابق فرحان آصف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جھوٹی خبر پر مشتمل آرٹیکل بغیر تصدیق کے اپلوڈکیاتھا، ایف آئی اے حکام کا کہناتھا برطانیہ میں آرٹیکل پہلے ہی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود تھا ،تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی فرحان آصف کو جب علم ہوا کہ آرٹیکل جھوٹا ہے تو اس نے اکاؤنٹ سے اسے ہٹا دیا تھا۔
فرحان آصف نے جھوٹا آرٹیکل پبلش کرنے پر سوشل میڈیا پر معافی بھی مانگی تھی، برطانوی اتھارٹیز نے جھوٹی انفارمیشن کا سارا ملبہ فرحان آصف پر ڈالنے کی کوشش کی۔

 فرحان آصف کو4روزہ ریمانڈختم ہونےپرکچہری پیش کیاگیا تھا، فرحان آصف کوایف آئی اےنےحراست میں لےرکھاہے۔