ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم کا قرضہ ستمبر میں ملنے کی امید خام خیالی نکلی

IMF Executive Board, city42 , Pakistan Bail out Package delayed,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے آنے والے اجلاس میں پاکستان کو نیا قرضہ دینے کا معاملہ زیر غور نہیں آئے گا۔ پاکستان کو جلد آئی ایم ایف سے قرض ملنے کا بظاہر کوئی امکان دکھائی نہیں دے رہا۔ 

انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ آئی ایم نے اپنے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا جو شیدول ریلیز کیا ہے اس میں پاکستان کو قرضہ دینے کا سوال ایجنڈا پر نہیں ہے۔

پاکستان مین سرکاری حکام یہ توقع ظاہر کر رہے تھے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ماہ تک نیا قرضہ جاری کر دے گا لیکن آئی ایم ایف کے آئندہ ایگزیکٹو  بورڈ اجلاس میں یہ معاملہ زیر غور نہیں آیا تو پاکستان کی ستمبر میں آئی ایم سے قرضہ ملنے کی توقع پوری ہونا مشل ہو گا۔

ستمبر میں 7 ارب ڈالر کا بیل آوٹ پیکج مل جانے کی آس پر پاکستان کی حکومت نے کئی اہم معاملات التوا مین ڈال رکھے ہیں اگر قرض تاخیر سے ملا تو یہ سب معاملات بھی تاخیر کا شکار ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ کا 4 ستمبر تک کا  جو شیڈول جاری کر دیا گیا ہے  اس مین پاکستان کی درخواست کو نطر انداز کئے جانے کی بظاہر کوئی وجہ سامنے نہین آئی۔

پاکستانی وزارت خزانہ ستمبر میں آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی حتمی منظوری کے ساتھ چین ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک سے 12 ارب ڈالر کا قرض لینے کے لیے متحرک ہے تاکہ فنانسنگ گیپ کو پورا کیا جاسکے ۔ مالیاتی امور کے مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج بروقت نہ مل سکا تو 

آئی ایم ایف کے حالیہ شیڈول کے مطابق پاکستان  کو  7 ارب ڈالر ملنے کی امید ختم ہوچکی ہے کیونکہ ان کے ایگزیکیٹو بورڈ کے شیڈول میں پاکستان کا نام نہیں ہے