ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے لئے خوشخبری،وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑی منظوری دیدی

شہریوں کے لئے خوشخبری،وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑی منظوری دیدی
کیپشن: CM punjab
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن،لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری ایل ڈی اے سے گھر بیٹھے آن لائن رہائشی نقشوں کی منظوری کرا سکتے ہیں، نقشے کی منظوری کی درخواست، نقشہ اپلوڈ، پراسسنگ، چالان سب آن لائن ہو گا،اعتراض کی صورت میں درستگی اور منظور شدہ نقشہ ڈاون لوڈ کیا جا سکے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہناتھا رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کیلئے شہریوں کو اب ایل ڈی اے دفتر آنے کی ضرورت نہیں،شہری ایل ڈی اےموبائل ایپ اورویپ سائٹ پرجاکراپلائی کرسکتےہیں،ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے،سرکاری محکموں میں فائل کلچر کو ختم کر رہے ہیں۔