ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کو کالا شاہ کاکو منتقل کرنے کا فیصلہ

 پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کو کالا شاہ کاکو منتقل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کو کالا شاہ کاکو منتقل کرنے کےمنصوبہ پرجلد عمل درآمد کا فیصلہ ، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کو جلد کالا شاہ کاکو میں اکیڈمی کی  اپنی بلڈنگ میں منتقل کردیا جائے گا۔

 پنجاب جوڈیشل کا کچھ سامان کالا شاہ کاکو منتقل ہوگیا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  کی حتمی منظوری ملتے ہی اکیڈمی فوری کالا شاہ کاکو منتقل کردی جائے گی، کالا شاہ کاکو میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی تعمیر کا منصوبہ کچھ عرصہ قبل مکمل ہوچکا ہے۔

موجودہ   پنجاب جوڈیشل اکیڈمی 2008 میں بنی تھی پہلے ڈی جی جسٹس ریٹائرڈ تنویر احمد خان تھے، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے پہلے اعزازی کنسلٹنٹ جسٹس خلیل الرحمان خان تھے ، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی موجودہ بلڈنگ لاہور ہائیکورٹ کا ایگزیکٹو بلاک تھا۔

موجودہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے عمارت میں لاہور ہائیکورٹ کے افسران کے دفاتر اور برانچیں منتقل ہونا تھیں، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی وجہ سے یہاں ہائیکورٹ کے افسران کے دفاتر اور برانچز منتقل نہیں ہوسکی تھیں۔