قیصر کھوکھر : محکمہ فوڈ کو ختم کر کے اس کی جگہ نیا محکمہ بنانے کی تجویز تیار کر لی گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
محکمہ فوڈ کو ختم کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ محکمہ فوڈ کی جگہ کموڈیٹی کنٹرول اینڈ منیجمنٹ سسٹم کے نام سے نیا محکمہ قائم کیا جائے گا۔ نئے محکمے کے ماتحت سپیشل سیکرٹری زرعی مارکیٹنگ، ڈی جی پرائس کنٹرول، کین کمشنر اور ڈائریکٹر فوڈ ہونگے۔ محکمہ انڈسٹری محکمہ فوڈ اور محکمہ زراعت کے پرائس کنٹرول کے تمام کام یہ نیا محکمہ کرے گا۔ محکمہ آئی اینڈ سی نے تجویز تیار کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
محکمہ فوڈ کو ختم کر کے اس کی جگہ نیا محکمہ بنانے کی تجویز تیار
26 Aug, 2024 | 12:13 PM