ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلون مسک نے مارک زکربرگ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا؛ بڑی وجہ سامنے آگئی

ایلون مسک نے مارک زکربرگ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا؛ بڑی وجہ سامنے آگئی
کیپشن: Elon Musk & Mark Zuckerberg
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی او او ایلون مسک نے ٹیلی گرام کے بانی پاول ڈوروف کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے مارک زکربرگ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک پاول ڈوروف کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے جنہیں فرانس میں پولیس نے متعدد الزامات پر گرفتار کیا، الزامات درست ثابت ہونے پر انہیں 20 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

ایلون مسک نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا کہ میٹا کے زیرِ ملکیت انسٹاگرام پر بچوں کے استحصال پر زکربرگ کو گرفتار کیا جانا چاہیے،لکھا کہ مارک زکربرگ پہلے ہی سنسرشپ کے دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں، انسٹاگرام پر بچوں کا استحصال ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن زکربرگ کے لئے کو کوئی گرفتار نہیں کرتا جبکہ وہ آزادانہ صارفین کی رائے کو سنسر کرتا ہے اور حکومتوں کو صارفین کے ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی دیتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد اظہار رائے کی حمایت کے لئے  ضروری ہے کہ آپ ایکس کی پوسٹیں اُن لوگوں کو بھیجیں جنہیں آپ جانتے ہیں، اور خاص طور پر وہ جو سنسرشپ والے ممالک میں رہتے ہیں،رواں سال فروری میں زکربرگ نے امریکی سینیٹ میں آن لائن بچوں کے جنسی استحصال کے متاثرین کے خاندانوں سے معافی مانگی تھی۔

میٹا کے بانی کا کہنا تھا کہ مجھے ان تمام مشکلات پر افسوس ہے جن سے آپ لوگ گزرے، کسی کو بھی ان مشکلات سے نہیں گزرنا چاہیے۔

انہوں نے امریکی سینیٹ میں بتایا تھا کہ ہم بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور اس بات کو بھی یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے کہ آئندہ کسی کو بھی ان مشکلات سے گزرنا نہ پڑے۔