ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے آخری ہفتے کا آغاز کل 27 اگست سے ہوگا

 لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے آخری ہفتے کا آغاز کل 27 اگست سے ہوگا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے آخری ہفتے کا آغاز کل 27 اگست سے ہوگا ،پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت 9 ججز منگل سے جمعہ تک مقدمات کی سماعت کریں گے ۔
  لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پرچیف جسٹس مس عالیہ نیلم ،جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس شمس محمود مرزا مقدمات سنیں گے، جسٹس سید شہباز علی رضوی ،جسٹس مسعود عابد نقوی ، جسٹس چودھری محمد اقبال ، جسٹس اسجد جاوید گھرال ،جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس محمد رضا قریشی شامل ہیں ،پرنسپل سیٹ پر منگل سے جمعرات تک 4 ڈویژن بھی مقدمات کی سماعت کریں گے ،ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں ،ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس مسعود عابد نقوی ،، ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ جبکہ ڈویژن بنچ نمبر چار میں جسٹس چودھری محمد اقبال اور جسٹس محمد رضا قریشی شامل ہیں ،دو رکنی بنچ میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے ۔

Ansa Awais

Content Writer