ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چہلم و عرس حضرت داتا گنج بخشؒ , پرنسپل سیٹ اور لاہور کی سول اور سیشن عدالتوں میں تعطیل

چہلم و عرس حضرت داتا گنج بخشؒ , پرنسپل سیٹ اور لاہور کی سول اور سیشن عدالتوں میں تعطیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں تعطیل، لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ اور لاہور کی سول اور سیشن عدالتیں بند رہیں۔
 قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد مقامی عدالتی چھٹی کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے، لاہور ہائیکورٹ اور لاہور کی ماتحت عدالتوں میں آج حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کے سلسلے میں عدالتوں میں مقامی چھٹی رہی ، قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عابد عزیز شیخ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا اور نوٹیفکیشن کی نقول ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، سیشن جج لاہور ، صدر لاہور ہائیکورٹ بار، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ ، ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرارز سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کو بھجوادی گئی تھیں ۔

Ansa Awais

Content Writer