ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حساس مقامات پولیس اہلکاروں کی حفاظت کامعاملہ، اہم مراسلہ جاری کردیا گیا

حساس مقامات پولیس اہلکاروں کی حفاظت کامعاملہ، اہم مراسلہ جاری کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: حساس مقامات پرتعینات پولیس اہلکاروں کی حفاظت کامعاملہ،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نےآئی جی پنجاب کومراسلہ جاری کر دیا۔
حساس مقامات پرتعینات پولیس اہلکاروں کی حفاظت کے لئےانتظامات میں اضافےکی ہدایت کی گئی، مراسلہ میں ہدایت کی گئی چیک پوسٹس،ناکوں ،سکیورٹی آپریشن کےدوران پولیس اہلکارمکمل سیفٹی گیئر استعمال کریں،خطرات کےپیش نظرپولیس اہلکاروں کےسر، گردن اورچھاتی کو حفاظتی سامان سے محفوظ بنایا جائے۔
حساس آپریشنز اور ڈیوٹی کے دوران بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنایا جائے،تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز اپنے زیر نگرانی عملے کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائیں ،وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔