ابوبکر شیخ :حضرت داتاگنج بخشؒ کے981ویں عرس کی 3روزہ تقریبات کااختتامی روز،عقیدت مندوں اور زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق حضرت داتا گنج بخشؒ کے 981ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج اختتام پذیر ہوجائیں گی،عقیدت مندوں اور زائرین کی آمد کا سلسہ جاری ہے،عقیدت مند منتوں اور حاجات کے لیے دربار حاضری کے لیے پہنچ گئے،وسیع لنگر اور دودھ کی سبیل کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں.
عقیدت مند ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے چادریں چڑھانے کیلئے آ تے رہے ،عرس میں آنے والے زائرین کے لئے لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ، زائرین کی دودھ، نان حلیم، گوشت اور چاولوں سے تواضع کی گئی ، دودھ کی روایتی سبیل پر زبردست رش رہا,عرس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، دربار کی طرف آنے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر عام ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا گیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے عرس کے موقع پر آج 26 اگست بروز پیر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ،نوٹی فکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے دفاتر، عدالتیں اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے داتاگنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی,وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزار پر چادر پوشی کی اور پھول رکھے، وفاقی وزیرداخلہ نے داتا دربار کی تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا۔