قیصر کھوکھر : چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں کے مانیٹرنگ کامعاملہ،محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم سے صوبے بھر میں برآمد ہونیوالےجلوسوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے سول سیکرٹریٹ میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کی نگرانی، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی عثمان خالد خان کر رہے ہیں۔ جبکہ محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کو سیف سٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم سے بھی منسلک کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم میں فوج اور رینجرز کیساتھ بھی کوارڈی نیشن کی جا رہی ہے، جبکہ پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کی بھی مانیٹرنک کی جا رہی ہے۔ محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق پورے صوبے میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے چوکس ہو کر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔