قیصر کھوکھر : پی کے ایل آئی میں مریضوں کے آپریشنز اور دیگر اخراجات کیلئےگرانٹ جاری، محکمہ خزانہ نے دو ارب چالیس کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔
محکمہ خزانہ نے پی کے ایل آئی کو دو ارب چالیس کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے پی کے ایل آئی کو مریضوں کے آپریشن کرنے اور دیگرانتظامی اخراجات کے لئے یہ بجٹ جاری کیا ہے ۔دوسری جانب سموگ کو روکنے کی مشین کی خریداری کیلئے سبسڈی دینے کیلئے محکمہ ماحولیات کو بانوے کروڑ روپے جاری کر دئیے گئے ہیں ۔محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔
پی کے ایل آئی میں مریضوں کے آپریشنز اور دیگر اخراجات کیلئےگرانٹ جاری
26 Aug, 2024 | 10:48 AM