ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

ڈالر کی قدر میں بڑی کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید گر گئی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 79 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے۔

 مرکزی بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 40 پیسے پر آ گئی۔

 گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے ، 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 79 ہزار 62 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer