عابد چودھری:ڈویژنل ایس پی منیر ہاشمی کی نگرانی میں 7 ڈی ایس پیز، 60 انسپکٹرز، 920 وارڈنز تعینات،رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 10فوک لفٹرز، 2 بریک ڈاؤنز بھی تعینات، زائرین کی آمد ورفت کےلئے 6 پارکنگ سٹینڈز بھی مختص کردی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق زائرین گاڑی کوگریٹراقبال پارک،موری گیٹ اورآئی ہسپتال میں پارک کر سکتے ہیں،سنٹرل ماڈل سکول اورگورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں بھی پارکنگ کی جا سکتی ہے،عقب ٹی بی ہسپتال، اڈا کروان اور پیر مکی سنگل لین میں زائرین کی گاڑیوں کو پارک کروایا جائیگا،سکیورٹی کے پیش نظر مخصوص روڈز کو عام ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا،کچہری چوک، بھاٹی چوک، پیر مکی سے جانب داتا دربار ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
سی ٹی او لاہور کا کہناتھا شاہدرہ سےلوئرمال آنیوالی ٹریفک کوآزادی چوک سےجانب ریلوے سٹیشن بجھوایاجارہا، شاہدرہ سے لوئر مال آنیوالی ٹریفک نیازی شہید چوک سے بندروڈ، سگیاں بجھوائی جارہی ہے،چوبرجی چوک سےلوئرمال،داتا صاحب آنیوالی ٹریفک کوایم اےاوکالج سےمتبادل راستوں پرڈائیورٹ کیا جارہا،انرسرکلرروڈسے آنیوالی ٹریفک موری گیٹ سے براستہ اردوبازارکچہری روڈ کی طرف جاسکے گی،بوقت ضرورت ٹرن لاء کالج سے ٹریفک کواردو بازار نہیں جانے دیاجارہا ہے۔
انرسرکلرروڈسےآنیوالی تمام پبلک سروس گاڑیاں چوک شاہ عالمی سےجانب میوہسپتال بجھوائی جارہی،چوک ٹیکسالی،موری گیٹ، چوک آزادی سے بھی کسی قسم کی ٹریفک لوئرمال روڈپرداخل نہیں ہوگی، لوئر مال روڈ، چوک ضلع کچہری تا یو ٹرن پیر مکی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا،راستہ ایف ایم اور راستہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو مکمل آگاہی دی جائیگی.