ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں کا نیا سلسلہ سپیل، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

بارشوں کا نیا سلسلہ سپیل، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
کیپشن: weather update
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک  بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ سپیل جاری ،  29 اگست تک وقفے وقفے سے بادل برسیں گے، موسلا دھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آنے اور ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑوں پر لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے بعد این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سورج اور بادل میں آنکھ مچولی جاری ہے، محکمہ موسمیات کی کل بارش ہونےکی پیش گوئی کردی، موجودہ درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت34ڈگری تک جاسکتاہے،فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہورپہلےنمبرپرآگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح168ریکارڈ کی گئی،سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح242ریکارڈ اور یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح226ریکارڈ کی گئی، شاہراہ قائداعظم پرآلودگی کی شرح193ریکارڈ کی۔

دوسری جانب  پنجاب کے مختلف علاقے سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، جہلم، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے جبکہ اس دوران ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ملتان، ساہیوال، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

 خیبر پختونخوا کے علاقے چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، اورکزئی، ہنگو، کرم، کرک، لکی مروت، بنوں، ٹانک، ڈیرہ اسمعیل خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی،کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جعفر آباد، لسبیلہ، خضدار اور آوران میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

 تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، سانگھڑ، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور نوشہروفیروز میں آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 دوسری جانب این ڈی ایم اے نے 26 سے 29 اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں 29 اگست تک وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے جبکہ  موسلادھار بارشوں سے ڈیرہ غازی خان ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ،قصور ،سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان کے مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے،پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے کچھ علاقوں میں مختصر دورانیے میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے،ساحلی علاقوں کے ساتھ ساتھ بدین ، حیدرآباد، دادو، شہداد پور کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،کشمیر،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے،ندی نالوں میں طغیانی،بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

  این ڈی ایم اے نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔