ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  جنرل ہسپتال کے دس ملازم برطرف کر دیئے گئے

Lahore General Hospital, Ten workers fired from job, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: سرکاری ڈیوٹی سے مسلسل غائب رہنے اور فرائض کی اداگئی مین غفلت برتنے والے دس ملازمین کو  برطرف کر دیا گیا۔ یہ تمام ملازم لاہور جنرل ہسپتال میں تعینات تھے۔

جنرل ہسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر عدنان مسعود نے بتایا کہ  ڈیوٹی سے غائب رہنے والے اور فرائض کی ادائیگی مین غلفت کے مرتکب ملازمین کو وضاحت کرنے کے لئے کافی مواقع دیئے گئے لیکن وہ مناسب  وضاحت دینے میں ناکام رہے۔  آخر کار انتظامیہ کو انہیں برطرف کرنا پڑا۔

نوکری سے ہاتھ دھونے والے ملازمین میں وارڈ سرونٹ محمد پرویز، کارپینٹر عبدالرحمان، وارڈ کلینر عمران صدر، ارشد مسیح، وکرم مسیح،طارق محمود، یاسر مسیح اور سوان گِل، سکیورٹی شفیق خوشنود، وارڈ اٹینڈنٹ ارشد علی شامل ہیں۔  میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین نے ان برطرفیوں کے حوالے سے کہا کہ دکھی انانیت کی خدمت کے جذبہ سے محروم اہلکاروں کے لئے لاہور جنرل ہسپتال میں کوئی جگہ نہیں۔ ہسپتال مین سزا اور جزا کے نظام پر سختی سے عملی جاری رکھا جائے گا۔