عمران خان کی سہولت کاری؛  اڈیالہ جیل کے مزید تین ڈپٹیوں کے تبادلے

26 Aug, 2024 | 12:43 AM

سٹی42:  اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی  کے بانی عمران خان کی سہولت کاری کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد جیل کے مزید تین سینئیر افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے۔

پنجاب کے  آئی جی جیل خانہ جات نے  اڈیالہ جیل کے میزد تین افسروں کے تبادلوں کا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پہلے جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹمحمد اکرم  کو ہٹایا گیا تھا اب اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ   ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہراقبال اسلم کو بھی ہٹا دیا گیا ۔ ان کاکا ڈی جی خان تبادلہ کردیاگیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آفتاب احمد کا  بھی تبادلہ کردیا گیا، انہیں پنجاب اسٹاف ٹریننگ کالج بھیج دیاگیا۔آ فتاب احمدکوسابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمداکرم کی جگہ تعینات کیاگیاتھا۔ آفتاب احمد  کو بانی پی ٹی آئی کو بیرک سے لانے اور لے جانے کی ڈیوٹی دی گئی تھی۔

اڈیالہ جیل کی لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمرہ جبین کا  بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے، انہیں بہاولپور  جیل میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 گزشتہ دنوں عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو  عہدہ سے  ہٹائے جانے کے بعد سکیورٹی اداروں نے انہیں حراست میں لے لیا تھا جبکہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اس کے بعد  جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لیا گیا تھا۔

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کچھ روز بعد اپنے گھر میں موجود پائے گئے تھے تاہم ان  کا لاپتہ ہونے کا کیس بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

مزیدخبریں