ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زلزلہ  کے جھٹکوں نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا

Kostarika, Earthquake, Minor earthquake, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہفتہ کی شب زلزلہ کے جھٹکوں نے آج کوسٹاریکا میں وسیع علاقہ کو ہلا کر رکھ دیا۔

زلزلوں کی پیمائش کرنے والے مراکز کے مطابق 26 اگست کو  کوسٹا ریکا میں زلزلہ کے تین جھٹکوں کو ریکارڈ کیا گیا۔ ایک زلزلہ کی شدت 5۔5 تھی اور یہ پاکستانی وقت کے مطابق ہفتہ کی شب گیارہ بج کر 9 منٹ پر آیا۔ اس زلزلہ کا مرکز میں میں 10 کلومیٹر  گہرائی میں تھا۔ اس سے پہلے آنےوالے ایک زلزلہ کی ریکٹر  سکیل پر شدت 1۔4  تھی اور اس کا مرکز زمین میں7 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

کوسٹاریکا میں آنے والے تیسرے زلزلہ کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی تاہم اس کے جھٹکے ایپی سنٹر کے قریبی علاقوں میں واضح محسوس کئے گئے۔  زلزہ کوسٹاریکا کے مقامی وقت کے مطابق 26 اگست کی رات پونے بارہ بجے آیا۔

کوسٹاریکا کے صوبہ کونتاریناس میں گونفیتو شہر سے 18 کلومیٹر جنوب میں زمین کی سطح سے صرف چھ کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زلزلہ پئما مراکز کی رپورٹوں کے مطابق ریکٹر سکیل پر  5.0 یا اس سے زیادہ شدت کےچار زلزلے ریکارڈ کئے گئے، 4.0 اور 5.0  شدت کے درمیان 20 زلزلے آئے ، ریکٹر سکیل پر 3.0 اور 4.0 کے درمیان شدت کے  84 زلزلے ریکارڈ کئے گئے اور 2.0 اور 3.0 کے درمیان شدت کے 218 زلزلے آئے۔ 2.0 کی شدت سے نیچے 558 زلزلے بھی آئے جو عام طور پر لوگ محسوس نہیں کرتے۔
22 گھنٹے قبل جنوبی وسطی بحر اوقیانوس میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جو 26 اگست کو آنے والا شدید ترین زلزلہ تھا۔