افغانستان وائٹ واش، پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پر آگیا

26 Aug, 2023 | 11:18 PM

 ویب ڈیسک: پاکستان نے سری لنکا میں پاک افغان ون ڈے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں افغانستان کو 59 رنز سے شکست دے کر نہ صرف سیریز وائٹ واش کر دی بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے رینکنگ میں  پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی۔

انڈیا میں ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے ون ڈے کرکٹ کے منظر نامہ میں پاکستان کی یہ پیش قدمی نفسیاتی اعتبار سے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ 

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں افغانستان کے ساتھ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے8وکٹوں پر268رنزبنائے،محمد رضوان اور بابراعظم نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ محمد رضوان نے67اور بابراعظم نے60رنزکی اننگزکھیلی،محمد نواز نے30اور سلمان آغا نے38رنز سکورکئے،فخرزمان27،امام الحق13 اورسعود شکیل9رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ آغا سلمان نے 38، محمد نواز نے 30، فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی،  امام الحق 13، سعود شکیل 9، شاداب خان 3 اور فہیم اشرف 2 رنز بناسکے۔

  افغانستان کے باولرزگلبدین نائب اور فرید احمد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔راشد خان،مجیب، فضل حق فاروقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 اس سے قبل پاکستان نے افغانستان سے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا،کولمبو میں سیریز کے آخری میچ کے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج پہلے 10 اوور مشکل ہوں گے، ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر افغان ٹیم پر دباؤ بڑھائیں گے۔

 بابر اعظم نے اس میچ کیلئے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کیں،سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز اور وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ حارث رؤف، نسیم شاہ، افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیا گیا,سعود شکیل کا یہ ڈیبیو میچ تھا۔

سیریز کے آخری میچ کیلئے افغانستان کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔

افغانستان کی بیٹنگ لائن کا ڈیزاسٹر

269 رنز کے چھوٹے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 48.4  اوورز میں 209 رنز بناسکی اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

مزیدخبریں