چئیرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں سائفر کیس تفتیش کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

26 Aug, 2023 | 09:22 PM

طیب سیف:  چیئر مین پی ٹی آئی ،  شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان کے خلاف  ایف آئی اے میں درج سائفرمقدمے کی ہفتہ کے روز اٹک جیل میں تفتیش کی اندرونی کہانی کی تفصیلات سٹی42 نے حاصل کر لیں۔ 

ایف آئی اے نے سائفر مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت 15 جون کو  درج کیا تھا، اس کیس کے مرکزی کردار  چیئرمین پی ٹی آئی سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے ہفتہ  کے روز ایک بار پھر  اٹک جیل جا کر مزید تفتیش کی۔

 ہفتہ کے روز سابق وزیراعظم سے اٹک جیل میں سائفر کے متعلق تحقیقات کے دوران ایف آئی اے ٹیم نے  خفیہ دستاویز سائفر کو توڑ مروڑ کر اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے متعلق سوالات کئے۔ان سے سائفر کو استعمال کرنے کے لئے 28-03-2022 کو بنی گالہ میں ایک خفیہ میٹنگ پر بھی سوال کئے گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے  کہ چئیرمین پی ٹی آئی سے سائفر کےمعاملے میں شاہ محمود قریشی، اعظم خان  اسد عمر کے کردار کے حوالے سے سوال   کئے گئے۔

چئیرمین پی ٹی آئی سے یہ بھی پوچھا گیا کہ سائفر کی کاپی آپ کے غیر قانونی قبضہ میں ہے  وزارت خارجہ کو واپس کیوں نہ کی۔

ان سے مزید پوچھا گیا کہ ریاست کے سائفر سیکیورٹی سسٹم اور بیرون ملک مشنز کے خفیہ مواصلاتی طریقہ کار پر سمجھوتہ کیوں کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر کی کاپی اپنے پاس رکھنے سے متعلق بھی سوال کئے گئے۔

ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے ہفتہ کے روز چیئرمین پی ٹی آئی سے ایف آئی اے نے ایک گھنٹہ سے زائد سوالات کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے کی گئی تفتیش کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں