کابینہ ڈویژن نے نگران وزیراعظم اور کابینہ ارکان سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

26 Aug, 2023 | 09:10 PM

اویس کیانی: کابینہ ڈویژن نے نگران وزیراعظم اور کابینہ ارکان سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو اثاثوں کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ ارکان کو مفادات کے ٹکراؤ  کی تفصیلات بھی مخصوص فارمیٹ پر جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی۔

رولز آف بزنس کے مطابق ارکان تمام تفصیلات کابینہ ڈویژن کو جمع کروانے کے پابند ہیں۔ غلط ڈیکلیریشن یا مفادات کے ٹکراو پر متعلقہ رکن کو کابینہ سے الگ کیا جاسکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے مشیروں اور معاونین خصوصی کو بھی مطلوبہ معلومات جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ 

مزیدخبریں