بجلی کے بلوں کےخلاف احتجاج،گرفتاریوں کے بعد راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ بلاک

26 Aug, 2023 | 08:13 PM

عثمان خان : بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اجتجاج س بڑھنے کے بعد انتظامیہ نے احتجاج میں پیش پیش افراد کی گرفتاریاں شروع کر دیں۔ 

زرائع کے مطابق راولپنڈی میں بجلی کے بلوں کے خلاف ہفتہ کے روز احتجاج کے دوران  ترجمان جماعت اسلامی عامر بلوچ سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان گرفتاریوں کے بعد جماعت اسلامی کے کارکنوں نے اجتجاجاً مری روڈ بلاک کر دی  اور اپنےساتھیوں کی گرفتاری تک دھرنے  کا اعلان کر دیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے مطالبہ کیا کہ کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

بعد ازاں موصول ہونے ولی اطلاعات کے مطابق مری روڈ بلاک کئے جانے کے کچھ دیر بعد انتظامیہ نے ترجمان جماعت اسلامی اسلام آباد  عامر بلوچ سمیت دیگر کارکنوں کو کو تھانے سے رہا کردیا۔

مزیدخبریں