لاہور ،فیصل آباد اور منڈی بہاوالدین کے سیاسی رہنما و کارکنان کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

26 Aug, 2023 | 07:32 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک : لاہور ،فیصل آباد اور منڈی بہاوالدین سے سیاسی رہنما و کارکنان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

لاہور میں  تین اضلاع کے سیاسی رہنما و کارکنان نے جنرل سیکرٹری آئی پی پی لاہور ڈویژن میاں خالد محمود سے ملاقات کی۔ شمولیت اختیار کرنے والے نئے اراکین نے آئی پی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات کی۔ 

ملاقات میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن فیصل آباد سید ارسلان ساہی نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، سید ارسلان ساہی کے ہمراہ امانت علی، محمد دانش اور محمود فیضان نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

 منڈی بہاؤالدین سے شعیب اللہ چیمہ نے بھی میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس کے علاوہ باٹاپور سے سیمیول پرویز اور یونس خان نے بھی میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ 

میاں خالد محمود نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے اراکین کو خوش آمدید کہا۔ میاں خالد محمود نے تمام نئے اراکین کے آئی پی پی میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ میاں خالد محمود نے شمولیت اختیار کرنے والے اراکین کو پارٹی پرچم کے مفلر بھی پہنائے۔ 

مزیدخبریں